Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دہشتگردوں کا راج، قندوز میں دھماکہ، درجنوں شہید و زخمی

افغانستان کے صوبے قندوز کے شہر امام صاحب کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدوں نے اس بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک تیس افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اس دھماکے پر اب تک کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ افغانستان کے مختلف شہروں میں ان دنوں مسلسل دہشت گردانہ بم دھماکے ہو رہے ہیں، دارالحکومت کابل اور ایک اسکول میں حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں چھبیس افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں، پھر مزار شریف میں بھی دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد شہید و زخمی ہوئے۔

جمعرات کو ہی قندوز ایرپورٹ کے قریب طالبان کی چیک پوسٹ کے سامنے بھی بم کا دھماکہ ہوا جس میں سترہ افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔ افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد میں ہونے والے بیشتر دہشت گردانہ حملوں اور بم دھاکوں کی ذمہ داری اب تک داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔

ٹیگس