ہرات کے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
Jan ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
داعش دہشت گرد گروہ نے ہرات کے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہرات کا بم دھاکہ اُس کے عناصر نے کیا ہے۔
افغانستان کے مغربی شہر ہرات کے ایک علاقے میں منی بس میں بم دھماکے سے چار خواتین سمیت سات افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے ہرات کے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغانستان میں طالبان کا اقتدار آنے کے بعد سے اس ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرداںہ حملے کئے جا رہے ہیں اور ان سب حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ قبول کرتا رہا ہے۔