Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • نائیجیریہ میں دہشتگردانہ حملہ، 20 مارے گئے

نائیجیریہ کے شمال مغربی صوبے سوکوتو میں ایک بازار میں مسلح گروہوں کے حملے میں کم سے کم 20 لوگ مارے گئے۔

رویٹرز کے مطابق، نائیجیريہ کے حکام نے سنیچر کی شام کو بتایا کہ صوبے سوکوتو میں ایک بازار پر دہشتگردانہ حملے اور کئی کاروں کو آگ لگائے جانے کے واقعے میں، کم سے کم 20 لوگ مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، نائیجیریہ کے شمال مغربی علاقہ میں دسمبر سے اب تک دہشتگردانہ حملے اور اغواء کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سوکوتو میں پلیس معاملوں کے وزیر کے مشیر ادریس گوبیر نے سنیچر کے واقعے کے بارے میں کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگرد، اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے جس میں کئی لوگ مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دہشتگردانہ حملے میں اب تک 20 لوگ مارے گئے اور 9 کاروں کو آگ لگائی گئی-

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو سکورٹی اہلکاروں نے صوبے زمفرہ میں 187 لوگوں کو مسلح گروہوں کے چنگل سے نجات دلائی۔ مسلح گروہوں نے ان لوگوں کا اغواء کر لیا تھا-

 

ٹیگس