Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ترکی طالبان حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار

کابل میں ترکی کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک طالبان کی وزارت قانون کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

افغانستان میں ترکی کے سفیر جہاد ارگینای نے طالبان حکومت کے وزیر قانون عبد الحکیم الشرعی کے ساتھ ملاقات میں طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے  انقرہ کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی طالبان کی وزرات قانون کے ملازمین کی ٹریننگ میں تعاون کرےگا اور ماہرین کو بھیجے گا۔

طالبان کی وزارت قانون کے نگراں نے بھی کہا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ افغانستان کے پچھلے معاہدوں کے اس شرط پر پابند ہیں کہ وہ معاہدے اسلامی شریعت کے خلاف نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ترکی نے ایسی حالت میں طالبان کی وزارت قانون کے ساتھ تعاون کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے کہ ابھی تک دنیا کے کسی ایک ملک نے بھی طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے-

 

ٹیگس