Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran

افغانستان میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناکر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔

 یہ دھماکے قندھار  کی مسجد و امام بارگاہ بی بی فاطمہ میں اس وقت ہوا جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔

یہ دھماکے تین خودکش حملہ آوروں نے کیے ہیں جن میں سے ایک نے مسجد کے اندر، دوسرے نے مسجد کے گیٹ پر اور تیسرے نے مسجد کے باہر نماز کے لیے آنے والوں کے درمیان دھماکہ کیا۔

دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد تینتس ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ترپن بتائی جاتی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکا کے بے عزتی سے نکلنے کے بعد اب وہ اپنے آلہ کار داعش کو استعمال کرکے افغانستان میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

ٹیگس