مقبوضہ ویسٹ بینک میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپ، 44 زخمی
Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
مقبوضہ ویسٹ بینک میں جمعہ کی رات کو صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 44 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق، یہ جھڑپ مقبوضہ ویسٹ بینک کے نابلس ضلع میں ’بیتا‘ اور ’بیتا دجن‘ قصبے میں ہوئی۔ فلسطینی، اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ ان پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا۔
اطلاعات ہیں کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے ویسٹ بینک میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کا شکار بڑوں کے ساتھ ساتھ کمسن بچے بھی ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں میں صیہونی ٹولے کے باوردی دہشتگردوں نے کئی بچوں کو اپنی حراست میں لے لیا تھا۔
صیہونی فوجی ہر دن مقبوضہ قدس اور ویسٹ بینک میں فلسطینی شہروں، قصبوں اور قریوں میں فلسطینی گھروں پر یورش کرکے انکے اموال کو ضبط اور انہیں گرفتار کرلیتے ہیں۔