Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • عراق کے دار الحکومت بغداد میں ہائی الرٹ، ہاتھوں اور مشین دونوں سے ووٹوں کی گتنی مکمل

عراق میں پارلمانی انتخابات اور ہاتھوں سے ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے اعلان کے بعد، سنیچر دوپہر بعد سے بغداد میں سکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔

بغداد الیوم کے مطابق، عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا کہ پارلمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفتروں پر ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے ایک سکورٹی منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور سکورٹی فورسز بیلٹ باکس کو بحفاظت منتقل کرنے کا کام انجام دے رہی ہیں۔

عراقی وزیر اعظم کے انتخابات کے امور میں مشاور عبد الحسین ہنداوی نے سنیچر کو کہا تھا کہ بیلٹ پیپر کی ہاتھوں سے گنتی پوری ہو چکی ہے۔ انہوں بتایا کہ ہاتھوں اور الکٹرانک مشین دونوں کے نتیجہ ایک جیسے ہیں۔

عراق میں پارلمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد، بہت سے امیدواروں نے انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرتے ہوئے اس میں شفافیت کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 

ٹیگس