Oct ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی اتحاد کا انخلا ااس کے کمزور ہونے کی علامت ہے: شامی صدر

شام کے صدر بشار اسد نے افغانستان سے امریکہ کے انخلا کو خطے میں اس ملک کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ خطے کے حالات خاص طور سے افغانستان سے امریکہ کا نکلنا اسکے اور اسکے اتحادیوں کے کمزور ہونے کی نشانی ہے۔

سانا نیوز کے مطابق، شام کے صدر نے اتوار کو دمشق میں روسی صدر کے نمائندے الکساندر لاورنتیف اور روسی وزارت خارجہ کے عہدیدار سرگئی ورشینن سے ملاقات میں کہا کہ اس کمزوری کے مدنظر خطے اور پڑوسی ملکوں کو سکورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو مضبوط بنانے کے لئے میدان عمل میں آنا چاہیئے اور خطے کا مستقبل بھی اسکی قوموں کے ہاتھوں اور غیرملکی مداخلت کے بغیر طے ہونا چاہیئے۔  

اس ملاقات میں طرفین نے دہشتگردی سے نمٹنے اور تجارتی معاملوں میں آپسی تعاون، شام اور خطے میں جنگ کے میدان کے حالات اور شام میں آئین کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کا جائزہ لیا۔

روس کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ یہ ملاقات اس ملک کے صدر ولادیمیر پوتین کے شام کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے پر مبنی احکامات کے تناظر میں ہوئی ہے۔

 

ٹیگس