دمشق میں شامی فوج کی مینی بس کے راستے میں دو دھماکے، 13 مرے 3 زخمی
Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی فوج کو لے جارہی مینی بس کے راستے میں دو دھماکے ہوے جس میں 13 افراد مارے گئے۔
سانا نیوز کے مطابق، یہ دھماکے دمشق میں الرئیس پل کے نیچے فوج کی مینی بس کے پہونچنے پر ہوئے۔
ان دھماکوں کی وجہہ اس مینی بس کے راستے میں لگائے گئے دو بم بتائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے سانحے کی جگہہ موجود تیسرے بم کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔
اسپتال ذرائع نے ان دھماکوں میں مرنے والوں کی ابتدائی تعداد 13 اور زخمیوں کی تعداد 3 بتائی ہے۔
رپورٹ ملنے تک کسی شخص یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی تھی۔