کابل میں دھماکہ، ایک جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔
شین ہوا کے مطابق، کابل کے چڑیا گھر سے دہمزنگ اسکوائر کی طرف ایک ہینڈ گرینڈ پھینکا گیا جہاں طالبان کی سکورٹی فورسز تعینات تھی۔ طالبان کے ترجمان قاری سعدی خوستی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی۔
یہ دھماکہ صبح 7 بج کر 50 منٹ پر ہوا۔ دھماکے کی وجہہ سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ عینی شاہدین نے شین ہوا کو بتایا کہ اس دھماکے میں کم از کم 1 شخص جاں بحق اور 7 لوگ زخمی ہوئے۔
اسکائی نیوز کے مطابق، یہ دھماکہ بدھ کی صبح طالبان کی وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب ہوا۔ اس دھماکے کے بارے میں مزید تفصیل کا انتظار ہے۔
افغانستان میں جب سے طالبان نے اقتدار سنبھالا ہے، اس ملک کے دارالحکومت کابل، جلال آباد، خوست، مزار شریف، قندوز اور قندھار سمیت مختلف شہروں میں دہشتگردانہ خونیں دھماکوں میں اب تک سیکڑوں لوگ جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں جس سے عوام کی بے چینی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
افغان عوام کا ماننا ہے کہ طالبان ملک کی سکورٹی نہیں سنبھال سکتے۔