Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

شامی اور روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق، شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اس آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کے علاوہ ان کے اسلحہ کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا۔

 روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی تکفیری دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے اس گروہ کو کافی نقصان پہنچایا۔

شام کے مختلف صوبوں اور خاص طور سے ادلب میں کشیدگی میں کمی والے علاقوں کے بعد سے دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر، مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

شامی اور روسی جنگی طیاروں نے حالیہ حملے، کشیدگی میں کمی والے علاقوں میں جبہت النصرہ کی جانب سے انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کے جواب میں کئے۔

دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ، جسے شام کے مختلف شہروں میں شامی فوج اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ترک فوج کی حمایت سے ادلب میں موجود ہے اور وہاں سے مخاصمانہ اقدامات انجام دے رہا ہے۔  

 

ٹیگس