شامی باشندوں نے امریکی دہشتگردوں کا پھر راستہ روکا
شامی فوج کے بعد اب شامی عوام نے بھی اپنے ملک پر قابض امریکی دہشتگردوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
شام کی خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع قامشلی علاقے کے قریب بسے حامو نامی قریے کے لوگوں نے امریکی دہشتگردوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز امریکہ کے باوردی دہشتگرد اپنی تین بکتربند گاڑیوں اور کچھ نام نہاد فوجیوں کے ہمراہ شام کی اس آبادی سے گزرنا چاہتے تھے کہ وہاں کے لوگوں نے انہیں وہاں سے آگے نہیں بڑھنے دیا اور وہ الٹے پاؤں واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔
اس سے قبل جمعے کے روز شام کی فوج نے بھی الکازیہ گزرگاہ پر امریکی دہشتگردوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔
ایک طویل عرصے سے امریکہ کے باوردی دہشتگرد اور انکے حمایت یافتہ دیگر دہشتگرد ٹولے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر اس ملک کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ شامی عوام کے لئے بڑی مشکلات بھی کھڑی کرتے رہتے ہیں۔
شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی اور اسکے دہشتگردانہ اقدامات پر اعتراض درج کرا چکی ہے تاہم ابھی تک یہ عالمی ادارہ دہشتگردی کے خلاف امریکہ کے نام نہاد اتحاد کو شام میں اپنی مانیوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔