سعودی شہزادے کا بیان، بن سلمان نے میرے قتل کے لئے ٹیم بھیجی
کینیڈا میں مقیم ایک سابق اعلیٰ سعودی سیکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ بن سلمان نے مجھے قتل کرنے کے لیے ایک ٹیم کینیڈا بھیجی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق اہلکار سعد الجبری نے سی بی ایس ٹی وی چینل کے ساتھ اپنے 60 منٹ کے انٹرویو میں کہا کہ 2017 میں ملک سے فرار ہونے اور بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
الجبری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی انٹیلی جنس ایجنسی میں ہمارے ایک دوست نے مجھے بتایا ہے کہ آپ کا بھی وہی انجام ہو سکتا ہے جو سعودی مخالف صحافی جمال خاشقجی کا ہوا ہے۔
سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار نے کہا ہے کہ مجھے جو وارننگ ملی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کینیڈا میں سعودی عرب کے کسی سفارتی مرکز میں نہ جائیں، سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے نہ جائیں، آپ کا نام ہٹ لسٹ میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اکتوبر 2018 میں ایک ٹیم کینیڈا آئی لیکن کسٹم حکام سے جھوٹ بولنے اور کوئی مشکوک چیز لانے پر اسے نکال دیا گیا۔