Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • شام پر ترک فوجیوں کا حملہ

شمالی شام کے صوبے حلب کے مضافاتی علاقے میں ترک فوجیوں نے شدید گولہ باری کی۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے حلب کے مضافاتی علاقوں "عین دقنه" اور"بیلونیه" پر توپوں کے 10 گولے داغے، ابھی تک اس حملے سے جانی اور مالی نفصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک کے بعض حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھی فراہم کر چکے ہیں۔ ترکی اور واشنگٹن نے سات اگست کو اتفاق کیا تھا کہ شمالی اور مشرقی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کریں۔ فریقین نے ایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ حکومت شام نے ترکی اور امریکہ کے اقدامات کی ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے۔

ٹیگس