Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۹ Asia/Tehran
  • سوڈان مظاہرین پر سیکورٹی اہلکاروں کا حملہ، 3 ہلاک، 62 زخمی

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے باشندوں نے دار الحکومت خرطوم اور دیگر شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے کئے جس کے دوران مظاہرہ پر تشدد ہو گیا اور پولیس سے جھڑپیں ہوں گئیں۔

سوڈان کے مرکزی ڈاکٹروں کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ خرطورکے مشرقی النیل علاقے میں مظاہرین پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم از کم 62 افراد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ پولیس نے دار الحکومت خرطور کے مرکز میں واقع الستین سڑک پر مظاہرہ کر رہے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دار الحکومت خرطور کے نزدیک ام درمان علاقے میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سوڈان کی پولیس نے مظاہرین کے خلاف زندہ کارتوسوں کے استعمال کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد حالات کشیدہ ہیں جہاں عوام نے 30 اکتوبر کو ملین مارچ کی کال دی تھی جب کہ فوج نے انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی تھی اور دارالحکومت خرطوم میں پلوں پر بیریکیٹ لگا کر سڑکیں بند کر دی تھیں۔

سوڈان کی باغی فوجی حکومت پر امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کا دباؤ ہے کہ وہ مظاہرین کو کچلنے کی کوشش نہ کرے۔

سوڈانی ٹیلی ویژن پر اعلان کیا گیا کہ وزارت ٹرانسپورٹ نے دارالحکومت کی تمام اہم سڑکیں اور پل بند کر دیے ہیں۔

ٹیگس