عراق، انتخابات کے نتائج کے خلاف دھرنا
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض درج کرانے کے لئے عراقی عوام نے بغداد کے گرین زون میں دھرنا دیا ہے۔
اخبار العراق کی رپورٹ کے مطابق، احتجاجی مظاہرین گزشتہ 11 روز سے بغداد کے گرین زون میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پڑنے والے ووٹوں کی دوبارہ ہاتھ سے گنتی کی جائے۔
گرین زون میں دھرنے کے مدنظر اس علاقے کے چاروں طرف سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ مظاہرین، ملک کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی مخالفت کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
عراق کے پارلیمانی انتخابات دس اکتوبر کو منعقد ہوئے تھے۔ مظاہرین ومخالفین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور بیرونی قوتوں بالخصوص متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے عراق کے انتخابی عمل اور ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی ہے کیونکہ ووٹوں کی گنتی کے لئے استعمال ہونے والی الیکٹرانیک مشینوں کے سرور متحدہ عرب امارات میں نصب تھے ۔
عراق میں 10 اکتوبر کو 329 کرسی والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مقتدی صدر کی قیادت والے صدر دھڑے کو سب سے زیادہ 73 سیٹیں ملیں ہیں۔