Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق میں قومی حکومت کی تشکیل پرمقتدی صدر کی تاکید

عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما نے عراق میں ایک قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی سے بھی کوئی اختلاف نہیں ہے اور ملک کیلئے ایک قومی حکومت کی تشکیل سے بہتر اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

مقتدی صدر کا کہنا تھا کہ عراق کی پارلیمنٹ میں دو گروہ ہوں گے ایک وہ گروہ ہے جو حکومت بنا کر ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرے گا اور دوسرا گروہ ہمارے ان بھائیوں کا ہو گا جو اپوزیشن میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ عراق میں 10 اکتوبر کو 329 کرسی والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مقتدی صدر کی قیادت والے صدر دھڑے کو سب سے زیادہ 73 سیٹیں ملیں ہیں۔

ٹیگس