Nov ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق کے حالیہ انتخابات کی دوبارہ گنتی مکمل

عراق کے الیکشن کمیشن نے ان انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے جن کے نتائج پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن کے رکن عماد جمیل نے اعلان کیا ہے کہ بصرے کے پانچ سو سے زیادہ پولنگ مراکز کے ووٹوں کی دوبارہ ہاتھوں سے گنتی کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔

انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ عراق کا الیکشن کمیشن پیر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج، عدلیہ کے سپرد کردے گا، کہا کہ نتائج کی توثیق کی صورت میں الیکشن کمیشن، کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گا۔

عراق کے الیکشن کمیشن کے رکن کے اعلان کے مطابق کامیاب پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کی توثیق کے بعد ملک کے صدر نئی پارلیمنٹ سے پندرہ دن کے اندر اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

عراقی پارلیمنٹ کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بہت سی پارٹیوں اور انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج پراعتراض کرتے ہوئے نتائج کے اعلان میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس