Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • داعش نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کی

کابل میں بدھ کے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو افغان دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکے ہوئے تھے۔ پہلا دھماکہ مغربی کابل میں ایک مسافر وین میں ہوا تھا جس میں چار شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ اس دھماکے کے تھوڑی ہی دیر بعد دوسرا دھماکہ کابل کی المصطفی یونیورسٹی کے قریب ہوا۔ اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں دی گئی تھی۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیان جاری کرکے ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

ٹیگس