کابل میں دھماکہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
ہمارے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکے کی آواز کابل کے مغربی علاقے میں سنی گئی ہے۔ اس سے قبل کابل کے مغرب میں داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے کئے جانے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ک
ابل کے مغربی محلوں کے باشندے دارالحکومت میں مسلسل بم دھماکوں سے سخت خوف زدہ ہیں اور آج بھی دھماکے کی آواز سنائی دینے کے بعد کابل کے شہریوں میں سخت خوف و ہراس دیکھنے کو ملا - کابل میں داعش کا اڈہ ہونے کی خبروں کے بعد عام لوگوں میں خوف مزید بڑھتا جارہا ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے صوبے ننگرہار، کنڑ، خوست ، کابل ، قندوز اور قندہار میں متعدد دہشت گردانہ حملے اور دھماکے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور داعش کا قلع قمع کرنے کا وعدہ کیا۔