اسرائیل کا ڈیفنس سسٹم شام کے میزائل حملہ روکنے میں ناکام
اسرائیل کے عبری زبان ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ شام سے داغے جانے والے ایک میزائل کو خود ساختہ صیہونی حکومت اسرائیل کا میزائل ڈیفنس سسٹم ناکام بنانے میں ناتواں رہا ہے۔
اسرائیل کے ٹی وی چینل بارہ نے بدھ کے روز رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شمال مشرقی بیروت کے الوسطی کے علاقے میں حملہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شام کے ایرڈیفنس یونٹ نے اسرائیل کے اس حملے کا مقابلہ کیا اور اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف میزائل فائر کئے۔ شام کے ایک میزائل نے اسرائیل کے جنگی طیارے کا مقبوضہ فلسطین تک تعاقب کیا اور اسرائیل کا ڈیفنس سسٹم اُسے روکنے میں ناتواں رہا۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت مسلسل لبنانی فضائی حدود کا استعمال اور یا مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے ذریعے شام کے مشرقی اور شمال مغربی علاقوں پر میزائل حملے کرتی ہے۔
لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن محافظ فوجیوں کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت، روزانہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
شام کی حکومت نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی و مغربی اتحادی، شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔