Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • طالبان کی حکومت میں اس طرح لڑکیوں کو تعلیم دی جا تی ہے

افغانستان میں خاتون ٹیچرز نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کرنے کے بعد خفیہ طور پر لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

افغانستان کی خبر رساں ایجنسی شفقنا کی رپورٹ کے مطابق خواتین ٹیچرز نے کہا ہے کہ اسکولوں میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کے طالبان حکومت کے اعلان کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی بھی طور لڑکیوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھا جائے اور اسی لئے انہوں نے لڑکیوں کو خفیہ طور پر تعلیم  کے زیور سے آراستہ کرنے کے کام کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 مہینے سے افغان بچے اور اساتذہ اسکول جاتے ہیں تاہم ابھی تک لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی طالبان نے اجازت نہیں دی ہے۔

طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے پر افغانستان اور اسی طرح عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ہر چند کہ طالبان نے کہا ہے کہ وہ لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیں گے تاہم عملی طور پر طالبان نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا۔

 

ٹیگس