Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغان خواتین نے کابل میں ایک اجلاس کر کے عبوری طالبان حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان کی شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان خواتین نے، خواتین کے خلاف تشدد مٹانے کے عالمی دن کی مناسبت سے کابل میں ایک احتجاجی اجلاس تشکیل دیا۔

خواتین نے اس اجلاس میں اپنے خلاف تشدد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طالبان، خواتین کا تشخص مٹانا چاہتے ہیں۔

درایں اثنا پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے قطر میں امریکی نمائندوں سے طالبان نمائندوں کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک طالبان کے ساتھ اشتراک عمل کرکے افغان عوام کی مدد کرسکتے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نگراں وزیر خارجہ امیرخان متقی نے، جو اس وقت قطر کے دورے پر ہیں، امریکہ اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کر کے سیاسی مسائل اور امریکہ میں افغانستان کے منجمد اثاثے آزاد کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔

مغربی ممالک منجملہ امریکہ مختلف بہانوں سے افغانستان کا سرمایہ منجمد کئے ہوئے ہیں۔

ٹیگس