Nov ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملے جاری

سعودی عرب کے زرخرید ایجنٹوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر حملہ اور بمباری کی ہے

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے زرخرید  ایجنٹوں کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں البرح، صوبہ صعدہ میں باقم، صوبہ حجہ میں حرز، صوبہ مارب کے علاقے صرواح اور الجوبہ پر بمباری کی ہے ۔

دوسری جانب ایک یمنی ذریعے نے یمن کے الحدیدہ میں جارحیت پسندوں اوران سے وابستہ عناصر کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔

سعودی عرب ، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزارپندرہ سے یمن پر حملوں کے ساتھ ہی  زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کررکھا ہے لیکن یمنی عوام کی سخت مزاحمت کے باعث اب تک وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس