شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i397322-شام_میں_امریکہ_کے_فوجی_اڈے_پر_راکٹوں_سے_حملہ
مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۶ Asia/Tehran
  • شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دیرالزور میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر 3 راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک ان حملوں کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد امریکہ کے ہیلی کیاپٹروں نے اس علاقے میں پروازیں شروع کیں۔

امریکہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔