Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • افغان کی افغان سے جنگ شرمناک ہے:کابل مظاہرین

افغانستان کی ثقافتی شخصیات اور یونیورسٹی اساتذہ نے کابل میں ملک کے موجودہ حالات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس ریلی میں افغانستان کے شہری، سماجی تنظیموں کے اراکین، یونیورسٹی کے اساتذہ اور ثقافتی شخصیات نے حصہ لیا اور طالبان سے ملت افغانستان کے ساتھ صلح کرنے کی اپیل کی۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان نوجوانوں کو اپنے وطن کو خود آباد کرنا چاہئے اور ہم افغانستان سے نکلنے کے لئے کیس تیارکرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اپنے ملک کو آباد کرنا چاہتے ہیں۔

 اس ریلی کے شرکاء نے سماجی انصاف کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سماجی انصاف کی فراہمی ملک کے استحکام کی ضامن ہے۔

مظاہرین نے افغانستان میں ہر طرح کی جنگ اور خونریزی روکنے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ افغانوں کے خلاف افغانوں کی جنگ شرمناک ہے۔

ٹیگس