Dec ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائلی حملہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر کل رات میزائلی حملہ ہوا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض  پر ہونے والے میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میزائلی حملے کو ھدف پر لگنے سے قبل ہی فضا میں ناکام بنا دیا گیا ۔

سعودی عرب کی جانب سے  میزائل کو نشانہ بنانے کی خبر کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا میں کچھ اس قسم کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

یمن کی مسلح افواج  نے ابھی تک اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹیگس