اسرائیلی حملے کی پول کھل گئی+ ویڈیو
Dec ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے چاول اور شکر کے کنٹینر پر حملہ کر دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے ہتھیاروں سے بھری گاڑی کو نشانہ بنایا جبکہ شامی ذرائع نے ویڈیو نشر کرکے بتایا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لاذقیہ بندرگاہ پر ایک کنٹینر پر حملہ کیا جس میں چاول اور شکر تھی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح چاولوں سے بھرے کنٹینرز پر حملہ کر دیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی الاخباریہ نے شام کے فائر بریگیڈ کے شعبے کے حوالے سے بتایا کہ صیہونی جنگی طیاروں نے جس چیز پر حملہ کیا وہ ایرانی چاولوں اور شکر سے بھرا کنٹینر تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی جنگی طیارے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں فوجی اور شہری اہداف پر حملے کرتے رہتے ہیں۔