داعش افغانستان کے لئے خطرہ نہیں ہے: طالبان
Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک کو داعش سے کوئی خاص خطرہ نہیں ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ اب افغانستان کے لئے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہ ایک چھوٹا گروہ تھا جسے کابل اور جلال آباد میں نابود کردیا گیا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے گزشتہ تین مہینوں میں افغانستان میں داعش کے چھے سو سترہ سے زیادہ دہشتگردوں کو گرفتار اور کابل و جلال آباد میں ان کے ستائیس خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
افغانستان میں پندرہ اگست کو طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد اس ملک میں کئی دہشتگردانہ حملے اور دھماکے ہوئے جن میں اکثر کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔