شام میں تیل کو لوٹ رہے امریکہ کی ایک اور چھاؤنی پر میزائل حملہ
شام میں غاصب امریکی فورسز کے کنٹرول میں موجود فوجی چھاونیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہیں حملوں کی تازہ کڑی میں سے ایک فوجی چھاؤنی نشانہ بنی۔
پیر کے دن مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے مضافات میں العمر آئل فیلڈ میں امریکہ کی غیر قانونی چھاونی پر نامعلوم افراد نے کئی میزائیل مارے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس چھاونی سے کم سے کم 4 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف اٹھتے نظر آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے کے بعد امریکی ڈرون علاقے میں آیل فیلڈ کی نگرانی کرتے ہوئے نظر آئے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں میں شام سے امریکیوں کے انخلا کے مطالبے میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور شامی عوام مختلف شکلوں میں اپنے ملک میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی دہشتگردوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں شام کے مختلف علاقوں کے باشندوں نے اپنے علاقے میں گشت کر رہے امریکی دہشتگردوں کا راستہ روک کر انہیں وہاں سے واپس کھدیڑ دیا۔