Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق میں 3 داعشیوں کو پھانسی ملی، 25 ہزار سے زیادہ کو سزا سنائی جا چکی ہے

عراق میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث داعش کے تین عناصر کو پھانسی دے دی گئی۔

فارس نیوز نے عراق کے سکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملک کی الحوت جیل میں داعش کے تین دہشتگردوں کو قانونی مراحل طے ہو جانے کے بعد پھانسی دے دی گئی ہے۔

ذرا‏‏ئع کے مطابق ان تینوں دہشتگردوں کو، دہشتگردانہ کارروائیوں کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی اور مختلف قانونی شعبوں سے تائید ملنے کے بعد انہیں ناصریہ شہر کے الحوت جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ عراق کی الحوت جیل واحد جیل ہے جہاں مجرمین کو پھانسی دی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پھانسی پانے والے داعشیوں میں ایک سنہ 2013 میں الناصریہ میں ہوئے دھماکے کا مجرم اور باقی دو صوبے کربلا میں ہوئے دھماے کے مجرم  تھے۔

عراقی وزارت قانون کے ترجمان احمد لعیبی نے ستمبر میں کہا تھا کہ ملک کی جیلوں میں داعش سمیت مختلف دہشتگرد ٹولوں سے تعلق رکھنے والے 50 ہزار سے زیادہ دہشتگرد قید ہیں جن میں آدھوں کو پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

 

 

ٹیگس