Dec ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • سابق افغان صدر نے طالبان سے لویہ جرگہ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا

افغانستان کے سابق صدر نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لویہ جرگہ تشکیل دینے پر راضی ہو جائے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایسوشیئیٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لویہ جرگہ تشکیل دے کر، افراتفری روکیں اور ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے راستے پر چلیں.

افغانستان کے سابق صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اسے سمجھیں اور جو غلطی کی ہے اس پر غور کریں اور اس کی اصلاح کریں.

یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان کے رہنماوں نے آئندہ برس بہار میں لویہ جرگہ بلانے کے سلسلے میں صلاح و مشورہ شروع کر دیا ہے اور اس کی سربراہی کے لئے لوگوں کی زبانوں پر سابق صدر کرزئی کا نام آ رہا ہے.

چار مہینے قبل پندرہ اگست کو طالبان نے صدر اشرف غنی کے فرار کر جانے کے بعد افغانستان کی حکومت کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

ٹیگس