افغانستان کے لئے سب سے بڑا امدادی پیکج
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ دوہزاربائیس میں افغانستان کے لئے دنیا کی سب سے بڑی انسان دوستانہ امدادی کارروائی انجام دی جائے گی جس میں دوکروڑ افراد کو امداد فراہم کی جائے گی ۔
انسان دوستانہ امداد کے امور میں اقوام متحدہ کے معاون اورکوارڈی نیٹر مارٹن گریفیتھس نے افغانستان کی امداد رسانی آسان بنانے کے عنوان سے سلامتی کونسل کی قرارداد چھبیس پندرہ کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے ۔
مارٹن گریفیتھس نے زور دے کرکہا ہے کہ اس اہم فیصلے سے افغانوں کی جان بچانے اور معیشت بہتر بنانے کے لئے فوری طورپرکوششوں کا امکان پیدا ہو جائے گا ۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تقریبا ایک سو ساٹھ انسان دوستانہ اور بین الاقوامی ادارے تعلیم ، پانی اور پانی کی نکاسی نیز کسانوں کی حمایت ومدد جیسی بنیادی امداد پیش کررہے ہیں ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے بدھ کو افغانستان کے لئے امداد رسانی آسان بنانے سے متعلق ایک قرارداد کو متفقہ طور پر پاس کیا تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری سے افغانستان کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی آسان ہوجائے گی جبکہ اس امداد تک طالبان کی دسترس بند کردی جائے گی۔