خونخوار خفیہ ایجنسی موساد کے 3 جاسوسوں نے خودکشی کر لی
صیہونی حکومت کی خونخوار خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے تین جاسوسوں نے خودکشی کر لی۔
اسرائیل کے چینل-12 نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ عیسوی سال کے دوران موساد کے تین جاسوسوں نے خودکشی کر لی۔
اسرائیلی چینل کا دعوی ہے کہ آیالون شاپیرا موساد کا ایک سینئر عہدیدار تھا جس نے یوسی کوہن کی سربراہی کے زمانے میں خودکشی کر لی تھی ۔
شاپیرا کو خفیہ ایجنسی سے فوجی خفیہ ایجنسی منتقل کر دیا گیا تھا۔ 2019 میں موساد کی جانب سے انعام سے نوازا بھی گيا تھا لیکن ان کے والد موشے نے صیہونی چینل-12 سے گفتگو میں کہا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہيں تھی اور انہوں نے اپنی حساس پوزیشن کا خیال نہيں رکھا۔
موشے کا کہنا تھا کہ آیالون ہفتے میں کم از کم ایک بار ماہر نفسیات سے ویزیٹ کرتے تھے اور آخرکار انہوں نے 26 مارچ 2020 کو بغیرکچھ بتائے خودکشی کر لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیالون کی خودکشی کے صرف تین مہینے بعد ہی موساد کے ایک اور جاسوس نے اپنی زندگی ختم کر دی جبکہ نو مہینے بعد تیسرے نے بھی خودکشی کر لی جن کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی۔