کابل میں خواتین کا احتجاجی اجتماع، بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ دہرایا
افغان خواتین نے دارالحکومت کابل میں احتجاجی اجتماع کر کے اپنے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مختلف شاہراہوں پر افغان خواتین نے اجتماعات کر کے ایک بار پھر اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کیا۔
اپنے احتجاجات کے دوران افغان خواتین نے، ہم خواتین بیدار ہیں امتیازی سلوک سے بیزار ہیں جیسے نعرے بھی لگائے۔
ان خواتین نے اسی طرح افغانستان میں انسانی حقوق کی بنیاد پر عوامی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان خواتین نے اسی طرح کام، روزگار اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور امید ظاہر کی کہ ایک دن افغانستان میں خاتون صدر مملکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
بعض ذرائع نے کابل کے مختلف دیگر علاقوں میں احتجاجی اجتماعات اور سیکورٹی اہلکاروں اور احتجاجی خاتون مظاہرین میں جھڑپ اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔