افغان خواتین کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ
افغان خواتین نے امریکہ میں افغانستان کے کرنسی ذخائر منجمد کئے جانے کے خلاف بدھ کو مظاہرہ کیا ہے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان خواتین کے ایک گروہ نے خراب اقتصادی صورت حال، غربت و افلاس اور امریکہ میں افغانستان کے اثاثے منجمد کئے جانے کے خلاف کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا
خاتون مظاہرین نے امریکہ سے افغانستان کے تقریبا دس ارب ڈالر ریلیز کئے جانے اور عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کی اپیل کی ۔
طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے تقریبا دس ارب ڈالرمسدود کرلئے ہیں اور انھیں ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں ہے
طالبان، امریکی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کے منافی سمجھتے ہیں۔
بین الاقوامی اداروں نے خبردارکیا ہے کہ افغانستان کی خراب اقتصادی صورت حال کے پیش نظر اس ملک کے ستانوے فیصد لوگ خط افلاس سے نیچے چلے جائیں گے۔