Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  •  لوگوں کی ذاتی املاک اور گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، طالبان

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے لوگوں کی پرائیویسی کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے سیکورٹی اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی ذاتی پرائیویسی کو متاثر نہیں کر سکتے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی گی جائے گی۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے رابطہ دفتر کے سربراہ محمد صادق عاکف نے کہا ہے کہ اس وزارت کے نگراں وزیر نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ سیکورٹی اہلکار نہ کسی کا موبائل چیک کریں اور نہ ہی کسی کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوں ۔ 

 دریں اثنا طالبان کے ایک ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ اس وقت مختلف سرکاری اداروں اور محکموں منجملہ ہوائی اڈوں، طبی مراکز اور تعلیم و تربیت کے شعبوں میں خواتین کام کر رہی ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید خواتین کو ملازمت پر رکھا جائے گا۔ طالبان کے ڈپٹی ترجمان نے بھی کہا ہے کہ اس وقت ملک کے ایک سو تینتیس تعلیمی مراکز میں طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ہم پوری دنیا اور خاص طور سے افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان میں تمام انسانی حقوق کی پابندی کی جائے گی۔

ٹیگس