اسرائیلی فوجیوں نے پھر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا
Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
فلسطینی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کے پاس چاقو ہونے کا الزام عائد کیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔
صیہونی حکومت نے یہ جرائم جمعے کو ویسٹ بینک کے علاقے میں انجام دیا ہے۔
فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اس تک طبی امداد نہيں پہنچنے دی جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔
ابھی تک شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجی متعدد بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیتے ہیں۔