Jan ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۱ Asia/Tehran
  • عراق، سنی عالم دین اور عیسائی کمانڈر نے جنرل قاسم سلیمانی کو ایسے پیش کی خراج عقیدت

عراق میں وفاق علمائے اہل سنت کے سربراہ شیخ خالد عبدالوہاب الملا کا کہنا ہے کہ مراجع کے فتوے اور ایران کی مدد سے عراق داعش پر کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے سنیچر کو دار الحکومت بغداد میں ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب میں داعش پر کامیابی میں مرجعیت کے فتوے کے کردار، شہداء کے خون اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے مادر وطن اور عزت نفس کا دفاع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی، مرجعیت کے فتوے، شہداء کے خون اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی بدولت داعش پر کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزاحمت اور الحشد الشعبی کے کمانڈروں سے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں کو فتح کے کمانڈروں کا خلا بھرنا ہے۔

 

دوسری جانب الحشد الشعبی میں بابلیون بریگیڈ کے کمانڈر ریان الکلدانی کا کہنا تھا کہ سیاسی اور فوجی لحاظ سے ہر میدان میں موجود ہيں، یہ ہمارا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا پرامن طریقے سے ہوگا یا جنگ سے۔ انہوں نے کہا کہ ان کمانڈروں نے ہم میں جان پھونکی اور آج کا چیلنج اتحاد کی حفاظت کرنا ہے۔

الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کی جانب سے رضاکار فورس کے خلاف سازشیں ہوئیں اور اس سازشوں کے خلاف ملک کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کھڑے نظر آئے۔

ٹیگس