Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran

طالبان نے افغانستان پر جب سے قبضہ کیا ہے روز نئی نئی چیزیں سننے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

طالبان نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کپڑوں کی دکانوں میں لگے پتلوں میں سر نہیں ہونے چاہئیں اور اسی تناظر میں طالبان کے کچھ عناصر نے خود ہی پتلوں کی گردنیں کاٹنا شروع کر دیں۔

بتایا جاتا ہے کہ طالبان نے پہلے ایک حکم جاری کیا اور دکانداروں سے کہا کہ وہ ایسا کریں لیکن جب تاخیر ہوئی تو طالبان عناصر پتلوں کی گردنیں کاٹنے خود ہی نکل پڑے۔ 

ٹیگس