Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۰:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکا کے نشانے پر حزب اللہ، 480 ملین ڈالر خرچ کرے گا

حزب اللہ لبنان کی شبیہ خراب کرنے کے لئے امریکا نے 480 ملین ڈالر مخصوص کئے ہیں۔

مزاحمت سے وفاداری نامی پارٹی کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ اس مزاحمتی تحریک کی شبیہ خراب کرنے کے لئے امریکا نے صرف میڈیا کو 480 ملین ڈالر ديئے ہيں۔

ابراہیم الموسوی نے بتایا کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات تک حزب اللہ کی شبیہ خراب کرنے کے لئے امریکا کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اس لئے ہے کیونکہ علاقے میں امریکی تسلط پسندی کو حزب اللہ سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ابراہیم الموسوی نے بتایا کہ امریکیوں نے ہمیں اقتصادی بحران میں پھنسا دیا ہے جس کی وجہ سے لبنان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ بہت ہی ہوشیاری اور سمجھداری سے کام لیں۔

مزاحمت سے وفاداری نامی پارٹی کے رکن نے بتایا کہ لبنان کے اقتصاد کو خراب کرکے امریکی، لبنانی عوام میں ناامیدی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے رہنماؤں سے دور ہو جائیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ لبنانیوں کو ان کے مستقبل سے ناامید کر دیا جائے۔

ابراہیم الموسوی نے کہا کہ اس وقت سے لے کر انتخابات تک حزب اللہ پر چھوٹے الزامات عائد کئے جائیں گے، اس کے خلاف پروپیگینڈے کئے جائیں گے اور گمراہ کن باتیں کی جائیں گی کیونکہ اس کام کے لئے 480 ملین ڈالر خرچ کئے جا رہے ہيں۔

واضح رہے کہ لبنان میں 15 مئی 2020 کو پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ٹیگس