Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۱:۱۶ Asia/Tehran
  • جنرل سلیمانی نے بہت سخت حالات میں عراق کا ساتھ دیا: عراقی صدر

عراقی صدر کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے بہت ہی سخت اور پیچیدہ حالات میں عراقی قوم کا ساتھ دیا۔

عراقی صدر برہم صالح نے بدھ کے روز بغداد میں شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد پروگرام میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جد و جہد میں شہید جنرل قاسم سلیمانی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

سپاہ قدس کے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع عراق کے صدر نے بتایا کہ شہید سلیمانی کی سخت محنتوں سے ہی عراق سے داعش کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت کے شجاع اور دوراندیش تھے۔

اس پروگرام میں سابق وزیر اعظم نوری المالکی، سابق فوجی سربراہ عثمان الغانمی اور عراق کی قومی سلامتی کے سابق مشیر فالح الفیاض سمیت کئی معروف شخصیات نے تقریر کی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے پروگرام منعقد کئے گئے۔

 

ٹیگس