بیرونی دباؤ عراق میں قومی حکومت کی تشکیل کو نہیں روک سکتا: مقتدی صدر
عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ نے کہا ہے کہ بیرونی دباؤ عراق میں قومی حکومت کی تشکیل کو نہیں روک سکتا۔
عراق میں صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اکثریتی دھڑے کی قومی حکومت تشکیل پائے گی اور بیرونی دباؤ عراق میں قومی حکومت کی تشکیل کے عزم کو اور زیادہ مستحکم بنا رہا ہے۔
مقتدی صدر نے اس سے قبل بھی عراق میں قومی حکوت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
البتہ عراق میں شیعہ جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے ملک میں قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے۔ ان جماعتوں کا خیال ہے کہ عراق کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات اور ان انتخـابات کے نتائچ میں دھاندلی اور دستکاری ہوئی ہے اور انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دئے جانے کے مقصد سے انہوں نے عدالت میں پختہ ثبوت و شواہد بھی پیش کئے تھے مگر عراق کی عدالت عظمیٰ نے انتخابات کی توثیق کر دی۔