Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۰ Asia/Tehran
  • جب امریکی فوجیوں پر شامی عوام ٹوٹ پڑے

شام کی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں اور ان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے سنیچر کی شام شمال مغربی صوبے الحسکہ کے تل تمر علاقے میں امریکی فوجیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد امریکی فوجی الٹے پیر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق چار گاڑیوں پر سوار امریکی فوجی قبور الغراجنہ گاؤں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کے راستے میں شامی فوج کی چیک پوسٹ پڑ گئی۔ در ایں اثنا دہی علاقے کے باشندوں نے بھی شامی فوج کے ساتھ امریکی فوج کے تصادم کے مناظر دیکھے اور انہوں نے بھی موقع غنیمت سمجھتے ہوئے امریکی فوجیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا اور امریکا کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

حالات کو بگڑتا دیکھ کر امریکی فوجی پسپائی پر مجبور ہو گئے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شامی فوج سے ٹکراؤ کے بعد امریکی فوجی پسپائی پر مجبور ہوئے ہوں، اس کے ساتھ ہی کئی بار شام کے عوام نے امریکی فوجیوں پر پتھراؤ کرکے بھی انہیں فرار پر مجبور کیا ہے۔

ٹیگس