شام-ترکی سرحد پر بم دھماکہ، کئی ترک فوجی ہلاک
Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
ترکی کی وزرات دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ شام سے ملی اس ملک کی سرحد پر دیسی بم کے دھماکے میں کم سے کم 3 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکہ سرحدی پٹی آقجہ قلعہ میں ہوا۔
ترک وزارت دفاع نے بم دھماکہ کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے 3 ہیلی کاپٹر روانے کرنے کی خبر دیتے ہوئے، بنا کسی تفصیل کے دہشتگردوں کو اس دھماکے کا ذمہ دار بتایا۔
پولیس نے اس دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انکی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترکی کردستان پیریاٹک یونین پی کے کے کو دہشتگردو گروہ کی فہرست میں شامل کر چکا ہے اور وہ اس طرح کے حملوں کے لئے زیادہ تر اس گروہ کو ذمہ دار بتاتا ہے۔
ترکی شمالی شام اور عراق میں پی کے کے سے نمٹنے کے بہانے ان ملکوں میں فوجی مداخلت کر رہا ہے جسکے دونوں ملکوں کی حکومت و عوام سخت خلاف ہیں۔