Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran
  • یو اے ای کی خیانت، یمن کے جزیرہ سقطری میں اسرائیلی پرچم لہرا دیا

یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونی حکومت کے پرچم کے ساتھ کچھ صیہونی سیاحوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد یمنیوں کے جذبات بھڑک اٹھے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شوشل میڈیا کے صارفین نے یمن کے جزیرہ سقطری کے پہاڑوں پر صیہونی سیاحوں کی تصویریں شیئر کیں جبکہ ان میں سے کچھ سیاح اسرائیلی پرچم بدن پر لپیٹے ہوئے تھے۔

 یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ صارفین نے تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات صیہونی سیاحوں کو اس جزیرے پر لایا اور اس نے ان کی سیکورٹی کا پورا انتظام بھی کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی وجہ سے یمنی شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر بن غالب نامی صارف لکھتا ہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونیوں کی خود اعتمادی کافی بڑھ گئی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے پرچم لے کر پوری آزادی سے سقطری جزیرے میں ٹہل رہے ہیں۔

در ایں اثنا حالیہ دنوں میں ایک باخبر ذرائع نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے سقطر جزیرے کے ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے لئے ایک جاسوسی مرکز بنائے جانے کی خبر دی تھی۔

ٹیگس