Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • سابق افغان نائب صدر کا دعویٰ، دو شہر طالبان کے ہاتھ سے نکل گئے

افغانستان کے سابق نائب صدر نے دعوی کیا ہے افغانستان کے دو شہروں سے طالبان کا صفایا کردیا گیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امر اللہ صالح نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ صوبے بادغیس کے شہروں ابکمری اور قادس کے لوگوں نے طالبان کا صفایا کر کے ان دونوں شہروں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

انھوں نے افغان عوام کی مدد کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے فاریاب میں جو بادغیس کا پڑوسی صوبہ ہے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے اور فاریاب کے عوام کی استقامت نجات افغانستان کی امید کی ایک کرن ہے۔

ابھی امر اللہ صالح کے دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبے فاریاب میں ازبک اور پختون جن‍گجوؤں میں ہونے والی لڑائی میں چھے افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ یہ لڑائی طالبان کی جانب سے ایک ازبک کمانڈر کو گرفتار کئے جانے کی بنا پر شروع ہوئی ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ جمعے کو طالبان نے اس فوجی گاڑی پر جسے رکنے کو کہا گیا تھا حملہ کر دیا جس میں ربانی کا ایک طرفدار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں دو راہگیر عورتیں بھی زخمی ہوئی ہیں۔

ٹیگس