Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کو غیر ملکی ماہرین کی ضرورت نہیں، کرزئی

سابق افغان صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی ماہرین کی کوئی ضرورت نہیں۔

پاکستانی ماہرین کو افغانستان بھیجنے کے بارے میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہزاروں تعلیم یافتہ ماہرین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کو باہر سے ماہرین منگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
افغانستان کے سابق صدر نے طالبان انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ روزگار پیدا کرنے والے شعبوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بیرن ملک مقیم افغان ماہرین کی واپسی کا راستہ ہموار کریں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، افغانستان میں ماہر افرادی قوت کی کمی کے پیش نظر میڈیکل، آئی ٹی اور مالیات کے شعبوں میں تربیت یافتہ افراد بھیجنے کی کوشش کی جائے۔

ٹیگس