Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے صوب بغلان میں طالبان اور اس گروہ کے مخالف محاذ کے درمیان جھڑپیں ہونے کی خبر ملی ہے۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان مخالف محاذ کے رکن شریف اللہ سنگین نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بغلان کے خوست کے علاقے درہ چرخ و فلک میں طالبان مخالف محاذ کے افراد پر طالبان نے حملہ کر دیا جس کے بعد فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

شریف اللہ سنگین کے مطابق ان جھڑپوں میں احمد مسعود کے زیر قیادت طالبان مخالف محاذ کے دو افراد جاں بحق اور  زخمی ہو گئے۔

ان جھڑپوں میں طالبان عناصر کو پہنچنے والے نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

ٹیگس