Jan ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شامی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کا راکٹ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے راکٹ داغے جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

واضح رہے کہ شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد کے حامل داعش دہشت گرد گروہ کے حملے سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

واضح رہے کہ خود ساختہ صیہونی حکومت، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

 

ٹیگس